16 اگست 2013 - 19:30
امریکہ پوری دنیا میں دھشتگردوں کا معاون

امریکی ریاست فلوریڈا کے تجزيہ نگار اسکاٹ ریکارڈ نے کہا ہے کہ امریکہ گذشتہ کئی عشروں سے دہشتگردوں کےساتھ تعاون کررہا ہے۔

ابنا: امریکی ریاست فلوریڈا کے تجزيہ نگار اسکاٹ ریکارڈ نے کہا ہے کہ امریکہ گذشتہ کئی عشروں سے دہشتگردوں کےساتھ تعاون کررہا ہے۔امریکہ کے خفیہ اطلاعات کے تجزیہ نگار اسکاٹ ریکارڈ نے پریس ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے علاقے میں بدی کے محور کی حیثیت سے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کےکردار کے بارے میں کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ امریکہ گذشتہ کئی عشروں سے پوری دنیا میں دہشتگردوں کےساتھ تعاون کررہا ہے۔اسکاٹ ریکارڈ نے کہا کہ امریکہ نے ہی القاعدہ کوجنم دیا ہے اور درحقیقت دنیا کےمختلف علاقوں بالخصوص مشرق وسطی میں اپنے منصوبوں پرعمل درآمد کے لئے اپنے ایجنٹوں سے کام لیتا ہے تا کہ علاقے پر اس کی فوجی بادشاہت میں توسیع ہوسکے۔اس امریکی تجزیہ کار کےمطابق القاعدہ، سعودی عرب ، برطانیہ ، اسرائیل نیز دوسرے مغربی فریقوں کے لئے بھی کام کرتی ہے اور گذشتہ پچاس برسوں کےدوران دنیا میں دو سوپچاس لاکھ افراد مغرب کی پالیسیوں کےنتیجے میں قتل ہوچکے ہيں۔اسکاٹ ریکارڈ کےمطابق امریکہ ،  یوگینڈا ، پیرو، چیلی ، اور دوسرے علاقوں میں اپنے ایجنٹوں کو عراق میں تشدد کےلئے استعمال کرتا ہے اور انھیں ہرمہینے پانچ سو سے ایک ہزار ڈالرتک ادا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲